جعلی ویڈیو نے دنیا بھر کے مداحوں کو پریشان کر دیا

جعلی ویڈیو نے دنیا بھر کے مداحوں کو پریشان کر دیا
جعلی ویڈیو نے دنیا بھر کے مداحوں کو پریشان کر دیا

  

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا حکومت اپنی عوام کو بدھو بنانے کی ماہر ہے اور اس مقصد کیلئے جعلی ویڈیوز بکثرت تیار کی جاتی ہیں۔ حال ہی میں یوٹیوب پر ایک ویڈیو نے انٹر نیٹ صارفین کو یہ بتایا کہ شمالی کوریا فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے اور یہ فائنل پرتگال کے خلاف کھیلا جائے گا ۔ جرمنی اور ارجنٹائن کی بجائے پرتگال اور شمالی کو ریا کو فائنل میں پہنچانے والی ویڈیو میں جعلی سیمی فائنل کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں ۔ اس وڈیو کو کسی شمالی کوریائی ٹی وی کی خبروں کی صورت میں دکھایا گیا ہے اور میچ کی جھلکیوں میں چلی یا کوسٹاریکا کے مداحوں کو شمالی کوریا کے مداحوں کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔جعلی سیمی فائنل جیتنے کے موقع پر شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کو بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دکھا یا گیا ہے ۔ ویڈیو میں نیوز کاسٹر نے بتا یا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے گروپ میچوں میں جا پان کو 7-0، سپین کو 2-0اور امریکہ کو 4-0سے شکست دی ہے ۔ یوٹیوب کے اکثر صارفین شمالی کوریا اور پر تگال کے فائنل میں پہنچنے کی خبر سن کر پریشان ہوگئے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -