لانگ مارچ کا کیا کریں؟وزیر اعظم نے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

لانگ مارچ کا کیا کریں؟وزیر اعظم نے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
لانگ مارچ کا کیا کریں؟وزیر اعظم نے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طاہر القادری کی آمد کے بعد اب تحریک انصاف کے لانگ مارچ نے حکومت کی نیندیں اڑا رکھی ہیں جس سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم نے پارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس منگل کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اہم اجلاس وزیر اعظم ہاﺅس میں ہوگا جس میں تمام اہم وزراءاور پارٹی رہنما شریک ہوں گے اورملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ اجلاس اصل میں تحریک انصاف کےآزادی مارچ سے نمٹنے کی تجاویز اور مشاورت کے لئے بلایا گیا ہے اور اجلاس میں  تحریک انصاف کے  لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا اوریوم آزادی کی سرکاری تقریبات کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔اجلاس میں آئی ڈی پیز کے مسائل حل کرنے پر بھی بات کی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے یوم آزادی یعنی 14اگست پر ڈی چوک میں آزادی مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کو روکنے یا ناکام بنانے کے لئے حکومت نے ڈی چوک پر ہی یوم آزادی کی تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔لیکن حکومت یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات منانے کے فیصلے کا تحریک انصا ف کے لانگ مارچ سے کوئی تعلق ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -