انڈونیشیا میں بھی افغانستان جیسی صورتحال، 2 صدارتی امیدوار جیت کے دعویدار

انڈونیشیا میں بھی افغانستان جیسی صورتحال، 2 صدارتی امیدوار جیت کے دعویدار
انڈونیشیا میں بھی افغانستان جیسی صورتحال، 2 صدارتی امیدوار جیت کے دعویدار

  

جکارتہ (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کے حالیہ الیکشن میں دونوں نمایاں صدارتی امیدواروں نے اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے آپ کو انڈونیشیا کا صدر قرار دے دیا ہے اور دونوں کے حامی اپنے اپنے نئے صدر کے کامیاب ہونے پر ملک بھر میں خوشیاں منارہے ہیں۔ صدارتی الیکشن میں دائیں بازوں کے جنرل ریٹائرڈ پر ابووہ سوبیانتو اور جدید خیالات کے مالک نوجوان سیاستدان جوکوودودو نمایاں ترین امیدوار تھے اور ان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع تھا۔ انڈونیشیا 6000 جزیروں پر مشتمل ملک ہے اور پولنگ سٹیشن اور دراز جزیروں پر واقع ہونے کی وجہ سے نتیجہ سامنے آنے میں ہفتوں لگ جاتے ہیں۔ دونوں امیدواروں نے سرکاری نتیجے کا انتظار کئے بغیر ہی مختلف ایگزٹ پولز کی بنیاد پر اپنی اپنی فتح کا اعلان کردیا ہے۔ ایک طرف میٹرو ٹی وی جوکوکی کامیابی کی خبریں چلارہا ہے تو دوسری طرف ٹی وی ون پر جنرل پرابووو اپنی فتح پر مکے لہرا کر جشن منارہے ہیں۔ اس صورتحال نے انڈونیشیائی قوم کو اس تجسس میں مبتلا کردیا ہے کہ ان کا اصل صدر کون ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -