غزہ پر اسرائیلی جارحیت،سعودی شاہ عبداللہ کا فلسطینیوں کےلئے 50ملین ڈالر کا اعلان

غزہ پر اسرائیلی جارحیت،سعودی شاہ عبداللہ کا فلسطینیوں کےلئے 50ملین ڈالر کا ...
غزہ پر اسرائیلی جارحیت،سعودی شاہ عبداللہ کا فلسطینیوں کےلئے 50ملین ڈالر کا اعلان

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے غزہ پر اسرائیلی جارجیت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پچاس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سعودی شاہ نے اعلان کردہ امداد کی فراہمی کے لئے سعودی وزیر خزانہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ۔ رقم سے زخمیوں اور بے گھر ہونے والے افراد کے علاج معالجے ، خوراک اور رہائش کی فوری ضروریات پوری کرنے کی جائیں گی ۔ سعودی وزیر خزانہ نے بھی حکومتی احکامات پر 200 ملین سعودی ریال فلسطینی ہلال احمر کو ادا کرنے سے متعلق خبروں کی تصدیق کی ہے ۔ یاد رہے کہ سات روز قبل اسرائیل کی جانب سے غزہ پر شروع کی گئی بمباری میں اب تک175فلسطینی شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -