ایسی جگہ جہاں مہینے میں ایک لاکھ بار بجلی گرتی ہے

ایسی جگہ جہاں مہینے میں ایک لاکھ بار بجلی گرتی ہے
ایسی جگہ جہاں مہینے میں ایک لاکھ بار بجلی گرتی ہے

  

کراکس (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں کبھی کبھار آسمانی بجلی کڑکتی ہے تو دل دہل جاتا ہے لیکن دنیا میں ایک ایسی جگہ بھی ہے جہاں تقریباً ہر وقت بجلی نہ صرف کڑکتی ہے بلکہ گرتی بھی رہتی ہے۔ یہ جگہ ونیزویلا کے شمال مغرب میں واقع ہے جہاں کیٹا ئمبو دریا مارا سیبو جھیل میں ملتا ہے۔ اس جگہ پر آسمانی بجلی مہینہ میں ایک لاکھ مرتبہ گرتی ہے یعنی سال میں 12 لاکھ مرتبہ ، اگرچہ یہ بات نا قابل یقین ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ یہاں ہر وقت آسمانی بجلی کا دہکتا ہوا طوفان برپا رہتا ہے اور سارا آسمان سرخ روشنیوں سے بھرا رہتا ہے ۔یہاں جب بجلی گرنا شروع ہوتی ہے تو دس دس گھنٹوں تک بھی گرتی رہتی ہے ۔اس علاقے میں یہ دہشت ناک عمل ہزاروں سال سے جاری ہے اور زمانہ قدیم کے ملاح اور کشتی راں اِسے لائٹ ہاﺅس کے طور پر استعمال کرتے تھے اور اسے ’لائٹ ہاﺅس آف کیٹائمبو‘کا نام دیا جاتا تھا۔

یہ علاقہ اس حوالہ سے انتہائی منفرد ہے کہ ماراسیبو جھیل تین اطراف سے پہاڑی دیوار میں گھری ہوئی ہے اور کرسبین سمندر ہے جہاں سے ہوائیں جھیل کی طرف سفر کرتی ہیں اور پھر جھیل کے زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے اوپر اٹھ کر بادل بناتی ہیں اور ان بادلوں میں علاقے کی مخصوص فضا کی وجہ سے ہمہ وقت بجلی پیدا ہوتی رہتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -