خیبرپختونخوا کو آفت زدہ قرار دیا جائے،آئی ڈی پیز کی امدادی رقم نہ ملنے پر عمران خان برہم

خیبرپختونخوا کو آفت زدہ قرار دیا جائے،آئی ڈی پیز کی امدادی رقم نہ ملنے پر ...
خیبرپختونخوا کو آفت زدہ قرار دیا جائے،آئی ڈی پیز کی امدادی رقم نہ ملنے پر عمران خان برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے خیبرپختونخوا کو آفت زدہ قراردینے کا مطالبہ کر دیاہے ۔وفاقی حکومت اور تحریک انصاف میں آئی ڈی پیز کے معاملے پر تکرار ہونے لگی ہے ،عمران خان نے آئی ڈی پیز کی امدادی رقم صوبائی حکومت کو نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں میں نو لاکھ آئی ڈی پیز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے متاثرین کے لیے امداد کا صرف سنا ہے ابھی تک ملی نہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے باعث وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔