نادرا کے کمالات، نوجوان کو خاتون اور شوہر کو بیوی بنا ڈالا
ٹنڈوالہ یار (ویب ڈیسک) نادرا کا کارنامہ ، ٹنڈوالہ یار نادرا کے دفتر نے نوجوان کو عورت اور، سنجرچانگ کے رہائشی کے کارڈ میں مرد کو عورت بناتے ہوئے اسکی بیوی کو اسکا شوہر بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے رہائشی پرویز اختر نے اپنے بیٹے حارث خان کا ارجنٹ شناختی کارڈ بنوایا، ارجنٹ فیس کی وصولی کے باوجود چالیس دنوں سے زائد عرصہ میں شناختی کارڈ بن کر آیا، نوجوان کے جنس کے خانے میں مرد کی جگہ عورت لکھ دیا، یہ ہی نہیں بلکہ غلطی کی درستگی کے لیے بھی ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔ ایک اور واقعہ میں ضلع ٹنڈوالہ یار کے علاقے سنجر چانگ کے رہائشی محمد عثمان کا شناختی کارڈ کئی ماہ نادرا آفس کے دھکے کھانے کے بعد بن کر آیا تو اس میں اسکی جنس عورت لکھی ہوئی تھی یہ ہی نہیں بلکہ والد کے خانے میں شوہر لکھ کر اسکی بیوی خیری کا نام تحریر کردیا یعنی خیری کو عثمان کا شوہر ہی بنا دیا۔