”مریم نواز کو اس لئے اڈیالہ لے کر گئے ہیں تاکہ۔۔۔“ مریم نواز سہالہ ریسٹ ہاﺅس میں ہی رہیں گی مگر انہیں اڈیالہ کیوں لے جایا گیا ہے؟ حقیقت سامنے آ گئی

”مریم نواز کو اس لئے اڈیالہ لے کر گئے ہیں تاکہ۔۔۔“ مریم نواز سہالہ ریسٹ ...
”مریم نواز کو اس لئے اڈیالہ لے کر گئے ہیں تاکہ۔۔۔“ مریم نواز سہالہ ریسٹ ہاﺅس میں ہی رہیں گی مگر انہیں اڈیالہ کیوں لے جایا گیا ہے؟ حقیقت سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جا چکا ہے جہاں طبی معائنے کے بعد مریم نواز شریف کو سہالہ ریسٹ ہاﺅس منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”طیارے میں صرف نواز شریف ہیں اور۔۔۔“ مریم نواز کو والد کیساتھ کیوں نہیں لے جایا گیا اور وہ اس وقت کدھر ہیں؟ ن لیگی کارکنوں کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آ گئی 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو الگ سکواڈ کے ذریعے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا جہاں 6 رکنی میڈیکل ٹیم ان کا طبی معائنہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل مینوئل کے مطابق طبی معائنہ صرف جیل میں ہی ہو سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مریم نواز کو بھی اڈیالہ منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کر دیا جائے گا جسے سب جیل قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں منظرعام پر آئی تھیں کہ مریم نواز شریف کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے سیدھا سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کیا جائے گا تاہم انہیں بھی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تو کہا جانے لگا کہ وہ بھی اڈیالہ میں ہی رہیں گی تاہم اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ طبی معائنے کے بعد انہیں سہالہ ریسٹ ہاؤس میں ہی رکھا جائے گا۔