پی ٹی سی ایل اور ایس سی اوکے مابین معاہدے پر دستخط

پی ٹی سی ایل اور ایس سی اوکے مابین معاہدے پر دستخط

اسلام آباد(پ ر)اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) نے پاکستان کے ذریعے چین اور بین الاقوامی حیثیت کے حامل مقامات کے درمیان رابطے فراہم کرنے کے لئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔SCOکی جانب سے پاکستان -چائنہ آپٹیکل فائبرکی افتتاحی تقریب پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم پاکستان جناب جسٹس(ر)، ناصر الملک، ڈائریکٹر جنرل SCO میجر جنرل عامر عظیم باجوہ، ہلالِ امتیازملٹری، ڈاکٹر ڈینئیل رٹز، صدرا ور سی ای او،پی ٹی سی ایل،یاو جینگ، چینی سفیربرائے پاکستان،ڈین ژیاؤفینگ ،سی ای و چائنہ ٹیلی کام گلوبل لمیٹڈ،ور دیگر معززین شریک تھے۔SCO پاکستان اور چین کے درمیان سرحد پار رابطے کو موثرکرنے کے لیے پاک چائنہ آپٹیکل فائبر کیبل (OFC) راولپنڈی سے خنجراب تک بچھا ئی ہے۔ یہ فائبر 820کلومیٹر طویل ہے اور پاکستان ا ور چین کی حکومتوں کی جانب سے جاری پاک چین اقتصادی راہداری(CPEC) منصوبے کا حصہ ہے۔کرنل (ر) وسیم احمد،ڈائریکٹر پاک ۔چائنہSCO OPC ، پی ٹی سی ایل کے چیف بزنس سروسز آفیسر، عادل رشیدنے اس معاہدے پر دستخط کئے۔اس معاہدے کے تحت ، SCO آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک پاک چین کی سرحد سے راولپنڈی سے خنجراب تک پہنچائے گا، جبکہ پی ٹی سی ایل اس رابطے کو بین الاقوامی ممالک تک کراچی اور گوادرکے ذریعے مکمل کرے گا ۔

جس کے لئے وہ اپنا طویل فاصلے تک پہنچنے والاقومی اور زیرِآب بین الاقوامی کیبل نیٹ ورک کا انفرا اسٹرکچر استعمال کرے گا۔اس موقع پر، پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او، ڈاکٹر ڈینئیل رٹز نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا:’’پی ٹی سی ایل پوری قوم کو1947ء سے باہم منسلک کر رہا ہے اور ہمیں اس اہم عمل کا حصہ ہونے پر بے حد خوشی ہے کہ ہم اس مثبت پیش رفت کا حصہ ہیں۔پی ٹی سی ایل کا پاک چائنہ آپٹیکل فائبر کیبل معاہدے کے ساتھ، پی ٹی سی ایل پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں مزید تعاون کرے گا۔‘‘SCO کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل عامر باجوہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا :’’پاکستان اور چین کی دوستی اور بھائی چارہ کی طویل تاریخ ہے۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم اپنے تعلقات کو مزید فروغ دیتے ہوئے اسے مزید مضبوط بنا رہے ہیں اور ہمارے دونوں ممالک پوری دنیا کے ساتھ منسلک کرنے کا اہم قدم اٹھارہے ہیں۔‘‘SCO اور پی ٹی سی ایل کے تعاون سے چینی کیریئروں کوزمینیOFC لنک کے ذریعے ایران اور افغانستان سمیت افریقی اور یورپی ممالک کے مقامات تک پی ٹی سی ایل کے زیرِآب انفرا اسٹرکچر کے ذریعے رابطے کا موقع فراہم کرے گا۔

۔اس موقع پر چوہدری عرفان یوسف نے کہاکہ تجارتی وفود کا تبادلہ بھی باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔یونان و پاکستان کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے سفیر پاکستان کی کاوشیں رنگ لے آئی ہے۔ پاکستان اور یونان کے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے سفیر پاکستان کی انتھک محنت جہدوجہد کاوشیں رنگ لے آئی ۔ پاکستان میں یونان کے سرمایہ کاروں کیلئے صحت،مواصلات،بجلی کی پیداور،پبلیشنگ،صنعتی کیمیکلز، ٹیکنالوجی، لاجسٹکس اور انفرسٹکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

ان شعبہ جات میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانے سے دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات میں مزید اضاٖفہ ہو سکتا ہے۔گریس ۔پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر ماریہ روبینہ مارکوپولو نے کہا ہے کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے پاکستان جیسے ملک کی بڑے درجہ کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ورلڈ بنک کے مطابق خریداری کے حوالے سے پاکستان کی معیشت کا نمبر دنیا بھر میں 41 نامزد جی ڈی پی ممالک میں 24ویں نمبر ہے۔ دونوں ممالک کا تجارتی حجم کاروباری وفود کے تبادے اور تجارتی و صنعتی نمائشوں سے بڑھایا جا سکتا ہے۔تجارتی وفود کے تبادلوں سے پاکستان اور یونان کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گئی،دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان تجارتی سرگرمیاں میں اضافہ ہو گا ۔

مزید : کامرس