جرمن شہر اشٹٹ گارٹ میں ڈیزل گاڑیوں پر پابندی

جرمن شہر اشٹٹ گارٹ میں ڈیزل گاڑیوں پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن(آئی این پی)جرمن شہر اشٹٹ گارٹ میں آئندہ سال سے ڈیزل گاڑیوں پر پابندی ہو گی، پابندی کا مقصد شہر کی فضائی آلودگی میں کمی کرنا ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق جرمنی کے جنوبی شہر اشٹٹ گارٹ میں اگلے سال یکم جنوری سے زہریلی گیسوں کے اخراج کے حوالے سے یورو فور یا اس سے بھی برے معیار کے ڈیزل انجنوں والی گاڑیاں چلانے پر پابندی ہو گی۔ مقصد اس جرمن شہر کی فضا میں آلودگی کم کرنا ہے۔
یہ فیصلہ وفاقی صوبے باڈن ورٹمبرگ میں حکمران مخلوط حکومت نے کیا۔ فی الحال صوبائی دارالحکومت اشٹٹ گارٹ میں یورو فائیو کیٹیگری اور اس سے بعد کے ماڈلز کی ڈیزل انجن گاڑیاں چلانے پر پابندی نہیں لگائی گئی۔

مزید :

کامرس -