ایلمونیم پرنٹنگ پلیٹس بنانے والی ملکی صنعت کی حفاظت کی جائے

ایلمونیم پرنٹنگ پلیٹس بنانے والی ملکی صنعت کی حفاظت کی جائے

کراچی ( پ ر)ایلمونیم پرنٹنگ پلیٹس بنانے والے میسرز DUTECH (پرائیویٹ) لمیٹڈ کراچی نے نیشنل ٹیرف کمیشن کو درخواست دی ہے کہ ملکی صنعت کو یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے خام مال ایلمونیم شیٹس اور فوائل پر کسٹم ڈیوٹی کم کی جائے۔ درخواست گزار کے مطابق تیار مال پر کسٹم ڈیوٹی 11-16% ہے جبکہ خام مال پر 11-20% ہے۔12 جولائی 2018ء کے این ٹی سی نوٹس کے مطابق این ٹی سی نے ایلمونیم پرنٹنگ پلیٹس کی تیاری، امپورٹ، ایکسپورٹ، مارکیٹنگ اور استعمال کے خواہشمند افراد سے آراء اور مشاورت طلب کی ہے جو سیکرٹری این ٹی سی ، th 4فلور، سٹیٹ لائف بلڈنگ نمبر5، بلیو ایریا اسلام آباد کو اشتہار کی تاریخ اشاعت کے 15 دنوں کے اندر ارسال کی جائے۔اس سلسلہ میں کمیٹی روم این ٹی سی 11th فلور سٹیٹ لائف بلڈنگ نمبر5 بلیو ایریا اسلام آباد میں 31 جولائی 2018 دن 11 بجے عوامی سماعت ہوگی۔

ایلمونیم پرنٹنگ پلیٹس کی تیاری، امپورٹ، ایکسپورٹ، مارکیٹنگ اور استعمال کے خواہشمند افراد اپنے آپ کو 20 جولائی 2018 تک رجسٹر کرالیں تاکہ وہ عوامی سماعت میں شرکت کرسکیں۔ وہ اپنے فون (سیل/لینڈ لائن) سیکرٹری این ٹی سی کو فیکس نمبر051-9221205 پر ارسال کریں۔ اپنی آراء اور مشوروں کے ساتھ دستاویزی ثبوت بھی ارسال کریں ورنہ یہ قابل غور نہیں ہونگے۔ مزید تفصیلات کیلئے 051-9244476 پر رابطہ کریں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...