تاجر ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، حامد عتیق سرور

تاجر ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، حامد عتیق سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( بیورورپورٹ)چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اور آر ٹی او راولپنڈی حامد عتیق سرور کی قیادت میں وفد نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور تاجروں کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر ٹی او حامد عتیق سرور نے کہا کہ تاجر حکومت کی اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، پاکستان کی معشیت کی ترقی میں تاجربرادری کا کردار اہم ہے محصولات کا اسی فی صد کاروباری برادری پورا کرتی ہے ٹیکس امور سے متعلق مسائل کے حل اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں راولپنڈی چیمبر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ایف بی آر، کاروباری برادری اور چیمبر آف کامرس کے ساتھ پارٹنرشپ پر یقین رکھتی ہے ملکی معاشی ترقی میں بزنس کمیونٹی ، پروفیشنلز اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی رائے اور تجاویز اہمیت کی حامل ہیں اس سال بجٹ کی تشکیل میں ان تجاویز کو نمایاں جگہ ملی ہے انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی ہے کارپوریٹ ٹیکس اور سپر ٹیکس بھی مرحلہ وار کم کیا جا رہا ہے اس موقع پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر زاہد لطیف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معشیت کو دستاویزی شکل دیئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ہم درست سمت میں جا رہے ہیں ایمنسٹی اسکیم کی توثیق خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ فائلرز کے لیے سہولیات دی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسکیم کے تحت ٹیکس نیٹ میں آسکیں ۔ پاکستان میں ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد بہت کم ہے ایف بی آر ٹیکس کے نظام میں اصلاحات لائے، اور مراعات دے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں ۔اس موقع پر گروپ لیڈرز سہیل الطاف، ایس ایم نسیم، سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، قائمہ کمیٹی کے چیئر میں و وائس چیئر مین ، مجلس عاملہ کے اراکین اور انجمن تاجران کے نمائندے بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -