شالیمار تھیٹر میں نیاسٹیج ڈرامہ’’ناگن کڑیاں‘‘ شروع

شالیمار تھیٹر میں نیاسٹیج ڈرامہ’’ناگن کڑیاں‘‘ شروع

لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹرکا نیاسٹیج ڈرامہ’’ناگن کڑیاں‘‘ شروع ہوگیا جس کی کاسٹ میں سیمی خان ،فیروزہ علی،انیشاء خان ،سرفرازوکی،مختار چن،طوطی برال،گڈو کمال،اسد مکھڑا اور وسیم پنوں قابل ذکر ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں جن کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ڈرامہ کی کہانی بالکل نئی ہے جس میں فنکاروں کی پرفارمنس بھی یقینی طور پر شائقین کو پسند آئے گی۔سیمی خان کا کہنا ہے کہ مجھے عوام کی طرف سے ہمیشہ بہت اچھا رسپانس ملا اور یقین ہے کہ اس بار بھی میری پرفارمنس پسند کی جارہی ہے۔

مزید : کلچر