شوبز میں کوئی نمبر ون نہیں بلکہ سب برابر ہیں،ردا علی

شوبز میں کوئی نمبر ون نہیں بلکہ سب برابر ہیں،ردا علی
شوبز میں کوئی نمبر ون نہیں بلکہ سب برابر ہیں،ردا علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل ردا علی نے کہا ہے کہ میں اپنے کام سے کام رکھنے والی اداکارہ ہوں اور شوبز میں میر ا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ،میں مقابلہ بازی پریقین نہیں رکھتی ہوں اورہمیشہ معیار کو ترجیح دیتی ہو ں۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے سے جونےئرز کوسپورٹ کیاہے اور کرتی رہوں گی ۔شوبز میں کوئی نمبر ون نہیں ہے میری نظر میں سب برابر ہیں اورجونےئر ز کوبھی چاہیے کہ وہ اپنے سے سینئرز کانہ صرف احترام کریں بلکہ ہمیشہ ان سے سیکھنے کی بھی کوشش کیاکریں کیونکہ ہمیشہ جھکنے والے کوہی پھل لگتا ہے۔
ردا علی نے مزید کہا کہ اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے اوربھرپور محنت سے کام میں نکھار لانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔

مزید :

کلچر -