ہالی ووڈ کی فلموں کو سینما گھروں کی زینت بنا یا جائے:نمرہ خان

ہالی ووڈ کی فلموں کو سینما گھروں کی زینت بنا یا جائے:نمرہ خان

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل نمرہ خان نے کہا جس طرح پاکستانی سینما گھروں میں بالی ووڈ ستاروں کی فلمیں دکھائی جارہی ہیں، اسی طرح ہالی ووڈ فلمیں بھی معمول کے ساتھ لگائی جائیں۔ اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سے سینما انڈسٹری فروغ پارہی ہے۔ ملک بھرمیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سینما گھر بنائے جا رہے ہیں لیکن ان سینما گھروں میں ہالی ووڈ فلموں کے مقابلے بالی ووڈ فلموں کوزیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔

نمرہ خان نے بتایا کہ ایک طرف توسینما مالکان اورامپورٹرز کی خواہش ہے کہ وہ بھارتی فنکاروں کی فلمیں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کرکے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کریں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...