بھارتی پنجابی فلم ’’ ودھائیاں جی ودھائیاں ‘‘ کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا

بھارتی پنجابی فلم ’’ ودھائیاں جی ودھائیاں ‘‘ کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا
بھارتی پنجابی فلم ’’ ودھائیاں جی ودھائیاں ‘‘ کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)فیملی اینٹرٹینمنٹ کے مد نظر بنائی گئی مشرقی پنجاب کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’ ودھائیاں جی ودھائیاں ‘‘کو پاکستان میں نمائش کیلئے پنجاب اور مرکزی سنسر بورڈ نے عام نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے اور طنز و مزاح سے بھرپور فلم بھارت ، آسٹریلیا، کینیڈا سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تیرہ جولائی کو ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔ ڈائریکٹر سمیپ کینگ کی زیر ڈائریکشن بنی’ ’ ودھائیاں جی ودھائیاں ‘‘ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو اپنی شادی کو جلد از جلد سر انجام دینے کیلئے اپنے سسر کے دل جیتنے کی کوشش میں مگن رہتا ہے اور اس مشن میں اسکے عزیز دوست گرپریت گھگھی اورکرم جیت انمول مزاح سے بھرپور سکیمیں لگا کر اس کے ساتھ دیتے ہیں خوبرہ فنکارہ کویتا کوشک نے فلم میں ہیروئن جبکہ سینئر فنکاروں جسوندر بھلہ اور بی این شرما نے کہانی کے مطابق یادگار کرداروں میں فلم کا جلوہ گر ہوئے ہیں ۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق ’’ ودھائیاں جی ودھائیاں ‘‘ڈائریکٹر سمیپ کینگ کی پچھلی فلموں ’’کیرن اون جٹا سیریز ‘‘کی طرح شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرکے پیسہ وصول فلم ثابت ہوگی۔

مزید : کلچر