عمران خان پر بننے والی فلم ’’کپتان ‘‘پر دوبارہ کام شروع

عمران خان پر بننے والی فلم ’’کپتان ‘‘پر دوبارہ کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ‘کپتان’ پر دوبارہ کام شروع کردیا گیا ہے۔ جسے نئے سال کے وسط تک جون میں ریلیز کردیا جائیگا۔ یہ فلم کئی سال پہلے بعض وجوہات کی بناء پر اچانک التواء کاشکار ہوگئی تھی۔ فلم پانچ سال سے زیر تکمیل ہے جس کے ہدایت کار فیصل امان خان ہیں۔فلم میں عمران خان کا مرکزی رول اداکار و ماڈل عبدالمنان پر فارم کر رہے ہیں۔ جبکہ مقبول اداکارہ اور ماڈل سعیدہ امتیاز ان کے مقابل ہیں۔اس فلم کی وساطت سے ہی انہوں نے اپنے فنی کیئریر کا بھی آغاز کیا تھا۔فلم کے دیگر فنکاروں میں اداکارہ مہوش ناصر بھی شامل ہیں جو قبل ازیں ایک فلم میں بینظیر کا کردار ادا کر چکی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ فلم کئی سال پہلے بعض وجوہات کی بناء پر اچانک التواء کاشکار ہوگئی تھی۔ فلم پانچ سال سے زیر تکمیل ہے جس کے ہدایت کار فیصل امان خان ہیں۔
فلم میں عمران خان کا مرکزی رول اداکار و ماڈل عبدالمنان پر فارم کر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -