بھارت نے پیٹرول کی خریداری بند کی تو خصوصی مراعات سے محروم ہو جائے گا:ایران 

بھارت نے پیٹرول کی خریداری بند کی تو خصوصی مراعات سے محروم ہو جائے گا:ایران 
بھارت نے پیٹرول کی خریداری بند کی تو خصوصی مراعات سے محروم ہو جائے گا:ایران 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تہران(آن لائن) ایران کی حکومت نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے ایران سے پیٹرول کی درآمد بند کرنے کی صورت میں اس ملک کیلئے جاری خصوصی مراعات کو بھی بند کر دیا جائیگا۔

بھارت کیلئے ایران کے چارج ڈی افئیر مسعود رضوانیان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت امریکی دباؤ میں آکر ایران سے پیٹرول کی درآمد کو بند کر ے گا اور ایرانی پیٹرول کی بجائے سعودی عرب،روس،عراق اور امریکہ جیسے ممالک سے پیٹرول خریدے گا تو اسے تہران سے حاصل کردہ خصوصی مراعات سے بھی محروم ہونا پڑے گا۔امریکہ کے ایران سے پیٹرول کی خرید بند کرنے کیلئے اپنے اتحادیوں پر ڈالے گئے دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے رضوانیان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک قابل بھروسہ توانائی ساجھے دار ہے۔انہوں نے بھارت کے چابہار بندرگاہ کی توسیع کے منصوبے کیلئے کئے گئے وعدوں کو بھی پورا نہ کرنے پر تنقید کی اور سٹریٹجک حوالے سے منصوبے کی اہمیت کی جانب توجہ مبذول کروائی۔

مزید : بین الاقوامی