نواز شریف نے وطن واپس آکر عمران خان کو سیاسی عمر قید کی سزاسنا دی :شہباز شریف کا ریلی ختم کرنے کا اعلان

نواز شریف نے وطن واپس آکر عمران خان کو سیاسی عمر قید کی سزاسنا دی :شہباز شریف ...
نواز شریف نے وطن واپس آکر عمران خان کو سیاسی عمر قید کی سزاسنا دی :شہباز شریف کا ریلی ختم کرنے کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ریلی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے واپس آکر عمران خان کو سیاسی عمر قیدکی سزا سنادی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف نے ریلی کے اختتام پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی بیمار اہلیہ کو خداحافظ کہہ کر عوام کے پاس لوٹ آئیں ہیں اور ان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے خان کہتے تھے کہ نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے لیکن انہوں نے پاکستان واپس آکر عمران خان کو سیاسی طور پر عمر قید کی سزاسنادی ہے ۔ کارکنوں نے پورے لاہور میں جو ریلیاں نکالیں ہے اس سے ثابت ہوگیاہے کہ کارکن 25جولائی کو مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائیں گے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پہلے کہتے تھے کہ لاہور پیرس بن گیا ہے اور لاہور والو اگر دوبارہ تم نے مجھ موقع دیا تو ہم لاہور کو لندن بنادیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو 25جولائی کوہمت دکھانا ہوگی کیونکہ نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ووٹوں سے کرنا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار کی جیت ہی نوازشریف کی جیت ہوگی ۔ ن لیگ کے شیروں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ نوازشریف کے ساتھ ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی