”مسلم لیگ (ن) کی ریلی میں صرف اتنے لوگ تھے اور۔۔۔“ معروف صحافی طارق متین نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ نواز شریف حیران پریشان رہ جائیں گے، ریلی میں کتنے لوگ تھے؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز شریف کو لندن سے وطن واپسی پر گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کیا جا چکا ہے جہاں طبی معائنے کے بعد مریم نواز شریف کو سہالہ ریسٹ ہاﺅس منتقل کر دیا جائے گا جسے سب جیل قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔مریم نواز سہالہ ریسٹ ہاؤس میں رہیں گی مگر یہ اندر سے کیسا ہے اور انہیں کیا سہولیات ملیں گی؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا
نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہور آمد کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں لوگوں کی شرکت کا دعویٰ کیا گیا تاہم معروف صحافی طارق متین نے تعداد سے متعلق ایسا دعویٰ کر دیا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”لاہور میں آج مشکل سے 4 ہزار سے 45 سو تک لوگ اکٹھے ہوئے جو لوہاری اور اندرون علاقوں میں بہت زیادہ معلوم ہو رہے تھے لیکن جب کھلی سڑکوں پر نکلے تو ان کا پول کھل گیا“