عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف یوم احتجاج منایا

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف یوم احتجاج منایا

لاہور( سٹی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر ملک بھر میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف یوم احتجاج منایا گیانے خطبات جمعہ میں احتجاج کرتے ہوئے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان پر عمل درآمد روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر کے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرے ۔ہالینڈ کی اسلام دشمن سیاسی جماعت‘‘فریڈم پارٹی’’کے سربراہ ملعون 'گیرٹ ولڈرز' نے ایک بار پھر دنیا کا امن داؤ پر لگاتے ہوئے نبی پاکﷺ کی شان اقدس کے خلاف خاکوں کی نمائش کا مقابلہ کروانے کا اعلان کیا جو کہ سراسر توہین رسالت ہے اور توہین سب سے بڑی دہشت گردی ہے عالمی دنیا اس دہشت گردی کو رکوانے میں اپنا کردارا ادا کرے ۔

علماء نے مطالبہ کیا ہے کہ گیرٹ ورلڈ کی جانب سے ہرزہ سرائی سے پوری دُنیا کا امن خطرے میں پڑچکا ہے۔ اِس لیے گیرٹ ورلڈ نامی ملعون کو اِس شیطانی کھیل سے روکا جاے ورنہ پھر کو ئی ممتاز قادریؒ ، عامر چیمہؒ ، غازی علم دین ؒ پیدا ہو جائیں گے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدحسن ،مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی ،پیررضوان نفیس ،مولانا قاری علیم الدین شاکر ، قاری جمیل الرحمن اختر ، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ، مولانا قاری عبدالعزیز ،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ،مولانا خالد عابد،مولانا قاری ظہور الحق، مولانا خالد محمود ،مولانا سعید وقار ،قاری محمداقبال ،مولانا ظہیراحمدقمر ،مولانا مسعود احمد بہاولپوری ،قاری محمدامین عاجز ،مولانا عبدالشکور یوسف ،مولانا عبید الرحمن معاویہ ،مولانا پیرزبیر جمیل و دیگر علماء نے ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ نمائش کے اعلان پر خطبات جمعہ میں شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ گستاخانہ شیطانی اعلان تہذیبوں میں تصادم کرانے اور دنیا کا امن تباہ کرنیکی ناپاک سازش ہے۔

یوم احتجاج

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...