صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلا س، ادویات کے 20مقدمات ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلا س، ادویات کے 20مقدمات ڈرگ کورٹ بھجوانے کا ...

لاہو(جنرل رپورٹر)پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ ، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا189 واں اجلاس جوہرٹاؤن میں ہوا ،جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگزکنٹرول محمد سہیل نے کی ۔اجلاس میں چیف ڈرگز کنٹرولرپنجاب محمدمنورحیات، سیکرٹری صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ فاروق بشیر بٹ ، پروفیسر ریٹائرڈ ڈاکٹر محبوب ربانی (پرنسپل جنوبی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، ملتان ) ، پروفیسر ڈاکٹر ساجد بشیر( پروفیسر آف فارمیسی، یونیورسٹی آف سرگودہا) ،پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد( پروفیسر آف فارمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہا و لپو ر ) , پروفیسر ڈاکٹرمنیزہ قیوم(پروفیسر آف فارماکا لوجی ، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور)اور پروفیسر ڈاکٹرشہناز اختر (پروفیسر آف فارماکالوجی،علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور) نے شرکت کی۔میٹنگ میں ادویات کے کل 65 کیسز پر کارروائی کی گئی اور14ری ٹیسٹنگ کی اپیلیں زیرِ غور لا ئی گئیں۔کل کارروائی شدہ کیسز میں سے 20 کیس ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا, 03 کیسزمیں F.I.Rدرج کروانے کی اجازت جبکہ 09 میں متعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ جاری کی گئی 06 کیسز کوخارج کرتے ہوئے 24کی سماعت ملتوی کردی گئی ۔کل غور کردہ کیسزمیں ریگولرنوعیت کے 53 کیسز ،N.I.H سٹینڈرڈ کے04 ،نظرِثانی کے 07ا اورنگرانی پیٹیشن کا 01 کیس شامل تھا۔واضح رہے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس باقاعدگی کے ساتھ ہوتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...