امن و امان کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنے کی سازش ہو رہی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

امن و امان کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنے کی سازش ہو رہی ہے،صاحبزادہ حامد ...

لاہور (سٹی رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امن و امان کی خراب صورتحال کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔سنی اتحاد کونسل مستونگ بم دھماکے کی شدید مذمت کر تی ہے۔سرا ج رئیسانی کی شہادت پر پوری قوم دکھی ہے۔ کچھ قوتیں ملکی حالات خراب کرکے اپنے مقاصد پورے کرنا چاہتی ہیں۔ الیکشن کا بروقت انعقاد ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔ پوری قوم الیکشن کے بروقت انعقاد پر متفق اور متحد ہے۔ الیکشن کے بروقت انعقاد سے جمہوریت اور سیاسی نظام مستحکم ہو گا اور جمہوری روایات پختہ ہوں گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جب بھی نواز شریف پر مشکل وقت آتا ہے تو ملک میں دھماکے شروع ہو جاتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ ن لیگ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے

۔ قوم ووٹ کی طاقت سے مودی کے یاروں کو عبرت کا نشان بنائے گی۔ نواز شریف اتنے ہی بہادر ہیں تو اپنے بیٹوں کو بھی ساتھ لاتے۔ہم لوٹ کھسوٹ کا عوام دشمن نظام ختم کرنا چاہتے ہیں۔

حامد رضا

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...