پیف کے پارٹنر سکولوں کوپیک نتائج کی تصدیق کی ہدایت

پیف کے پارٹنر سکولوں کوپیک نتائج کی تصدیق کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف)کے پارٹنر سکولوں کو پنجاب ایگزامینیشن کمیشن(پیک) کے نتائج کی تصدیق کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں ۔ پیف ترجمان نے بتایا کہ انتظامیہ نے پارٹنر سکول مالکان وپرنسپل حضرات سے پیف ویب پر موجود فارم میں بچوں کے درست پیک نتائج مہیا کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ ا س کی وجہ سے تاخیر کا شکار کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے رزلٹ کا اعلان کیا جاسکے ۔اس سلسلے میںآن لائن معلومات کے اندراج کے لیے آخری تاریخ 17جولائی مقرر ہے۔بصورت دیگر ان سکولوں کا صرف کیو اے ٹی کا رزلٹ دیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے مفت تعلیمی منصوبوں (FAS,EVS,NSP)سے منسلک تمام پارٹنر سکولوں کے 2018-19سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا بیک وقت آغاز کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سکول مالکان کوسہولت فراہم کرنے کی غرض سے پیف ویب سائٹ پر19نومبرتا 26جنوری تک کا مجوزہ شیڈول دیا گیا ہے ۔