7تعلیمی بورڈ میں چیئرمین کی تعیناتی کے لئے انٹرویوز16جولائی کو ہونگے

7تعلیمی بورڈ میں چیئرمین کی تعیناتی کے لئے انٹرویوز16جولائی کو ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)صوبہ کے سات تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین کی تعیناتی کیلئے انٹرویوز 16جولائی کو ہونگے،47 امیدواروں کو انٹرویوزکیلئے کال لیٹر جاری کردئیے گئے ،انٹرویوز پانچ رکنی سرچ کمیٹی کریگی،کمیٹی کے سربراہ چیف سیکرٹری پنجاب ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز نورانٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب شامل ہیں۔قبل ازیں گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے محکمہ تعلیم کو پنجاب کے سات تعلیمی بورڈز میں چیئرمین تعینات کرنے کی اجازت دیدی تھی۔ایچ ای ڈی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ ملتان،گوجرانوالہ،بہاولپور،ڈی جی خان،فیصل آباد ،راولپنڈی،ساہیوال سمیت پنجاب کے سات تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کی آسامیاں گزشتہ کئی ماہ سے خالی پڑی ہیں۔
اور ایڈیشنل چارج متعلقہ ڈویثرنل کمشنرز کو دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کی تعیناتی کیلئے کل 101امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی تھی، تعلیمی قابلیت، عمر ، پیشہ وارانہ تجربہ اورسیکروٹنی کے بعد 47امیدواروں کو اہل قراردیا گیا لیکن حکومت کی پانچ سالہ مدت 31مئی کو ختم ہونے کے بعد چیئرمین بورڈز کی تعیناتی کا عمل عارضی طورپر روک دیا گیاتھا۔ قبل ازیں ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چیئرمین بورڈز کی تعیناتی کیلئے پانچ بار قومی اخبارات میں اشتہار دیا گیا، پہلی بار مارچ ، دوسری بارجون، تیسری بار اگست اور چوتھی بارنومبر میں اشتہار دیا گیا، مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ پورا نہ ہونے کی بنا پر بھی بیشتر امیدواروں کی درخواستیں مسترد کردی گئیں جبکہ متعدد موزوں امیدواروں کی طرف سے عدم دلچسپی کے سبب کم امیدوار میدان میں آئے، بعد ازاں چیئرمین کی تعیناتی کیلئے پانچویں باراشتہاردسمبر میں دیا گیا جس میں کل 32 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں، جانچ پڑتال کے بعد 11امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلایا گیا اورجن میں سے دو امیدواروں کو چیئرمینزکی خالی آسامیوں پر تعینات کرنے کیلئے فائنل کیا گیا لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر انکی حتمی سلیکشن کو بھی روک دیا گیا۔
انٹرویو