اطاعت رسول ﷺ مسلمان کی زندگی کا معیار ہے،عبدالغفار روپڑی

اطاعت رسول ﷺ مسلمان کی زندگی کا معیار ہے،عبدالغفار روپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے جامع القدس چوک دالگراں میں جبکہ پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے جامع مسجد توحید لدھیوالہ میں جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اطاعت رسول ﷺ مسلمان کی زندگی کا معیار ہے،ملک میں تبدیلی نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ سے ہی آئے گی یہی نظام غریب عوام کے حقوق کا محافظ ہے دینی قوتیں اور عوام اس نظام کو لا کر دم لیں گے، رسول کریم ﷺ کی فرمانبرادری ہی اصل ایمان ہے،اگر ہمیں عملی زندگی میں محبت الٰہی درکار ہو تو سنت رسول ﷺ کو اپنے مقصد حیات بنالیں ،ہماری زندگیوں کا مقصد محور اتباع پیغمبر ﷺ ہو اور اپنے ہر کام میں اس کا التزام کر لیا جائے تو رب کا محبوب بندہ بننے کا شرف نصیب ہوتا ہے ۔

بلکہ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو بھی معاف کردیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ متقی اور پاک طینت لوگوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتے ہیں ،جن کے اعمال میں نیکی کثرت توبہ،تقویٰ صبر توکل علیٰ اللہ،جہاد فی سبیل اللہ عدم و انصاف اور تکمیل ایمان سر فہرست ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ سے ہی آئے گی یہی نظام غریب عوام کے حقوق کا محافظ ہے دینی قوتیں اور عوام اس نظام کو لا کر دم لیں گے، نظام مصطفی ؐ کے نفاذ سے ملک بحرانوں سے آزاد ہو گا۔
عبدالغفار روپڑی