پیپلز پارٹی پوری طاقت سے میدان میں آچکی ہے،نرگس فیض

پیپلز پارٹی پوری طاقت سے میدان میں آچکی ہے،نرگس فیض

لاہور(سٹی رپورٹر)پیپلزپارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پوری طاقت سے میدان میں آچکی ہے ، عام انتخاب میں پیپلزپارٹی کامیاب ہو ہوگی، عوام اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں،2013کے آر او کے انتخابات تھے جس میں پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے جو بویاتھاوہی کاٹا ہے وہی کاٹ رہے ہیں ، بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی وزیراعظم تھیں لیکن وہ بھی عدالتوں میں پیش ہوتی رہیں،نوازشریف نے انہیں سوئس مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے پر مجبورکیا، شہبازشریف بے نظیر اور آصف علی زرداری کو سزا دینے کیلئے دباؤڈالتے رہے،یہ مکافات عمل ہے جس سے شریف خاندان گزر رہا ہے۔

نرگس فیض

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...