شاہد خاقان عباسی تمام حلقوں سے شکست کھائیں گے،مہرین

شاہد خاقان عباسی تمام حلقوں سے شکست کھائیں گے،مہرین

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہر حلقہ سے انتخاب میں شکست کھا جائیں گے ،شکست ان کا مقدر بن چکی ہے ، عوام شاہد خاقان عباسی کو مسترد کر دیں گے،شاہد خاقان عباسی کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان مشکلات کاشکار ہے ،۔

ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کے ذمہ دار شاہد خاقا ن عباسی ہیں، وہ اپنے اپنی حکومت میں معاشی اور سیاسی بحران کے حل کے لئے کچھ نہ کرسکے بلکہ ان کی غفلت کی وجہ سے معاشی اور سیاسی بحران سنگین ہوا ، انہوں نے کہاکہ عوام ایسے سابق حکمرانوں کو ووٹ نہ دیں جنہوں ان کے مسائل کے حل کے لئے کچھ نہ کیا ، شاہد خاقان عباسی کہتے کچھ رہے اورکرتے کچھ رہے ، وہ اپنے حلقوں کے منصوبے بھی مکمل نہ کرسکے ، جو شخص اپنے حلقہ کے مسائل حل نہ کرسکے وہ ملک کے مسائل کیا حل کرے گا۔

مہرین

مزید : میٹروپولیٹن 1