احتساب عدالت کی آئندہ کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی،وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

احتساب عدالت کی آئندہ کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی،وزارت قانون نے ...
 احتساب عدالت کی آئندہ کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی،وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدرکا ٹرائل جیل میں ہو گا اور آئندہ احتساب عدالت کی کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

جیو نیوز کے مطابق وزارت قانون نے جیل میں ٹرائل کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہےجس میں حکم دیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کاجیل ٹرائل کیا جائے اور آئندہ احتساب عدالت کی کارروائی اڈیالہ جیل میں کی جائےگی۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو صرف ایک ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی ہے جبکہ مزید دوریفرنسز کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -