اسلام عدل اور مساوات کا مثالی پیمانہ دیتا ہے،علامہ راغب نعیمی

اسلام عدل اور مساوات کا مثالی پیمانہ دیتا ہے،علامہ راغب نعیمی

لاہور(سٹی رپورٹر )جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اسلام عدل و مساوات کا جو پیمانہ اسلام نے دیا ہے، دنیا میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، رسول اکرم ؐ نے اپنے قول اور فعل سے مساوات کی بہترین مثالیں قائم فرمائیں،رسولِ اکرم ؐ کی حیاتِ طیبہ کا سب سے نمایاں پہلو معاشرے میں عدل و انصاف کا متوازن نظام ہے۔

ان خیالات خیالات جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہاکہ اللہ رب العزت نے اہل ایمان کو فرمایا کہ جب بھی لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے لگو تو عدل و انصاف سے فیصلہ کیا کرو یعنی اگر کوئی حکم راں ہے یا منصب قضا پر فائز ہے کوئی بھی شخص کسی بھی لحاظ سے انصاف کرنے کی پوزیشن میں ہو تو اسے چاہیے کہ وہ فریقین کے دلائل‘ حالات و واقعات پر ٹھیک ٹھیک عدل کرے اور مظلوم کو اس کا پورا حق دلائے امام کائنات ؐ نے دنیا کے سامنے عدل و انصاف کی وہ روشن مثال قائم فرمائی جو رہتی دنیا تک کے لیے مشعل راہ ہے۔

راغب نعیمی

مزید : میٹروپولیٹن 1