قوم 25جولائی کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب لے گی،میاں ایوب

قوم 25جولائی کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب لے گی،میاں ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پور ی قوم ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب اور ا پنے محرومیوں کا انتقام لینے کیلئے25جولائی کے دن کا شدت سے انتظار کر رہی ہے (ن) لیگ والوں کو اس بار دوبارہ کسی صور ت ملک کا مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سمیت درباری وزراء نواز شریف کی سیاسی موت کا ماتم کرنے کیساتھ اپنی لوٹ مار کی کمائی بچانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے بچ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں،قوم ا لیکشن میں کرپشن کا حساب لے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عدلیہ کی تذلیل کر کے عدالتی فیصلے کو درست قرار دے دیا ہے، نواز لیگ نے اپنے دور اقتدار میں پارلیمنٹ میں بیٹھ کر عوام کو ترقی کے جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا، اب شریفوں کی باقی زندگی جیل ،ریل اور لوٹ سیل کے جواب میں گزرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1