عوام نے شریف برادران کے حق میں فیصلہ دے دیا،حنا پرویز بٹ

عوام نے شریف برادران کے حق میں فیصلہ دے دیا،حنا پرویز بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام نے اپنا فیصلہ نواز شریف کے حق میں دے دیا ہے،اب 25جولائی کو صرف ایک الیکشن کی رسمی کاروائی ہو گی،نگران حکومت نے تاریخ کی بدترین مثال قائم کی ہے،ایسا کریک ڈاؤن تو کبھی مارشل لاء کے دور حکومت میں بھی نہیں ہوا جیسا نگران حکومت نے ن لیگی کارکنوں کے خلاف کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے پانچ سال دور حکومت میں کسی احتجاج ،جلسے جلسوں یا ریلیوں پر اس طرح کریک ڈاؤن نہیں کیا گیا جس طرح کل ہو ا ہے۔ دنیا بھر کا میڈیا دیکھ رہا ہے جرات مند لیڈر کے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے ۔

بہت جلد ان لوگوں کو ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہو گا، الیکشن سے قبل لیگی رہنماؤں کیخلاف کاروائی کھلی دھاندلی ہے۔انہوں نے مزید کہا کچھ لوگ ن لیگ کو الیکشن سے آؤٹ کرنے کی مکمل پلاننگ کر چکے ہیں،عوام پارٹی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو دیکھ رہی ہے ،الیکشن میں انہی ہتھکنڈوں کی وجہ سے عوام سب سے زیادہ لیگی امیدواروں کو ووٹ دینگے، ایک جماعت لوٹوں کو اکٹھا کر کے ملک میں تبدیلی لانے کے خواب دیکھ رہے ہیں خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ۔
حنا