سرکاری افسران (ن) لیگ کی خفیہ انتخابی مہم چلا رہے ہیں،زرقا تیمور

سرکاری افسران (ن) لیگ کی خفیہ انتخابی مہم چلا رہے ہیں،زرقا تیمور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ سرکاری افسر ان پنجا ب میں مسلم لیگ (ن) کی خفیہ الیکشن مہم چلا رہے ہیں جو الیکشن کے ضا بطہ اخلا ق اور شفا ف اور غیر جانبدار انتخا با ت پر بہت بڑا سوا لیہ نشا ن ہے ،الیکشن کمیشن شریف فیملی کے ذاتی غلام بن پر کام کرنے والے سرکاری افسران کوالیکشن پر اثر انداز ہو نے سے رو کے ۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے اپنے وکلا ء عمیر نیاز ی اور فار وق علی باجوہ کے ہمراہ پار ٹی رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا کہ نہا یت افسو س کی با ت ہے کہ سرکاری افسران (ن) لیگ کی الیکشن مہم چلا نا اپنی مجبوری ظاہر کررہے ہیں الیکشن کمیشن اور اعلی عد لیہ ایسے واقعا ت کانو ٹس لیں ۔شہباز شریف بھو ل گئے کہ وہ اب وزیراعلی نہیں رہے۔

ان کی پنجا ب پو لیس کیخلا ف پر یس کانفر نس واضح کررہی ہے کہ انہیں انتخا با ت میں و اضح شکست اور مستقبل میں جیل نظر آ رہی ہے شر یف فیملی کے اقتدار کا سو ج ہمیشہ کیلئے غرو ب ہو چکا ہے ان کا غرور ضرور خاک میں ملے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن 2018میں مسلم لیگ ن کا ملک پھر سے ایسا ہی صفا یا جا ئیگا جسے گذ شتہ انتخابا ت میں پیپلز پار ٹی کا ملک بھر سے ہو گیا تھا۔
زرقا تیمور