پی پی 156کے وارڈ نمبر3میں خواتین کے اعزاز میں استقبالیہ
لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کی خواتین این اے129اور این اے131و دیگر حلقوں میں انتخابی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ڈور ٹو ڈور مہم و کارنر میٹنگز کا انعقاد ہو رہا ہے ،این اے129کی پی پی156کی یونین کونسل 146 میں حاجی محمد رشید اور تاج بیگ نے خواتین کیلئے کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا ، پی پی158کی یونین کونسل 5میں مس جہانگیر نے انتخابی جلسے کا انعقاد کیا جبکہ اسی حلقے کی وارڈ 3میں نذیر مانو گجر نے پی ٹی آئی کی خواتین کیلئے استقبالیے کا اہتمام کیا ۔
مختلف اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کرن علیم خان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ اپنی کوتاہیوں کی ذمہ داری دوسروں پر نہ ڈالے ،پاکستان تبدیل ہونے جا رہا ہے اور عوام25جولائی کو ووٹ کی طاقت سے ثابت کریں گے کہ وہ کرپشن اور لوٹ مار کی بجائے تعمیر اور ترقی چاہتے ہیں
استقبالیہ