جعلی ڈگری رکھنے والے امیدوارکوشکست دیناعوام کافرض ہے،ظہیرعباس کھوکھر

جعلی ڈگری رکھنے والے امیدوارکوشکست دیناعوام کافرض ہے،ظہیرعباس کھوکھر

کاہنہ(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے نامزدامیدواراین اے 134ظہیرعباس کھوکھرنے گزشتہ روزاپنی الیکشن مہم کے دوران مختلف کارنرمیٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو چوروں اور لٹیروں سے نجات دلانے کاوقت آگیا، عوام ہمارا بھرپور ساتھ دیں۔ نواز شر یف اور ان کے حواری اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ نواز شریف اور آصف زرداری قوم کا پیسہ لوٹ کر ملک سے باہر لے گئے ہیں۔ الیکشن ڈے پر عوام ہر پولنگ سٹیشن پرپہنچ کرپی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلاپر مہرلگاکرنیاپاکستان بنانے میں کامیاب کروائیں۔ پی ٹی آئی انتخابات میں بھی سرخرو ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ایک جعلی ڈگری رکھنے والے امیدوارکوشکست دیناعوام کافرض ہے۔

جس شخص نے جعلی ڈگری پرالیکشن لڑکرقوم اورخاص طور اپنے حلقے کے عوام کودھوکہ دیا25جولائی کے دن اس دھوکہ باز سے بدلہ لینے کاوقت آگیاہے

ظہیر عباس

مزید : میٹروپولیٹن 1