پی ٹی آئی کی کامیابی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،مہر واجد عظیم

پی ٹی آئی کی کامیابی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،مہر واجد عظیم

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے این اے 123کے نامزد امیدوار مہر واجد عظیم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کامیابی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کیلئے ہر محب وطن شہری کو 25جولائی کو باہر نکلنا ہوگا کیونکہ عمران خان نے ملک میں" سٹیٹس کو"کے خاتمے کیلئے 22سال کی عملی جدوجہد کی ہے اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے وہ کارنامہ سر انجام دیا ہے جس کا کوئی تصور نہیں کر سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ2018کے انتخابات پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن کریں گے جس سے اہم ملکی مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں گے میرے حلقہ کے ووٹرز نے مجھے یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ انشاء اللہ25جولائی تک دن رات ایک کر کے بلے کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے ۔

مہر واجد

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...