پیپلز پارٹی کے ساتھ ہر دور میں زیادتی ہوئی،اشرف بھٹی

پیپلز پارٹی کے ساتھ ہر دور میں زیادتی ہوئی،اشرف بھٹی

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے ساتھ (ن) لیگ کا دور حکومت ہو یا پھر کوئی اور دور حکومت ہو ہر دور میں ہی زیادتی ہوئی ہے احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں پر بلاجواز مقدمات قائم کئے گئے لیکن پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی سلامتی کے اداروں اور عدلیہ کا احترام کیا ہے مسلم لیگ ن پر کرپشن ثابت ہوچکی ہے۔

نواز شریف کو ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کا جواب مل چکا ہے ، میگا کرپشن کرچکے ہیں اورالیکشن میں بدترین شکست دیکھ کر مسلم لیگ ن کی پوری قیادت اداروں کے خلاف باجماعت ہوکر ہرزہ سرائی کر ر ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور نیب کے خلاف مسلم لیگ ( ن) کی مہم ایک ساتھ چل رہی ہے اور کسی کو بھی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم جوئی کی اجازت نہیں دیں گے مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے جمہوری بساط الٹ دی جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپٹ سیاستدانوں کو ووٹ نہ دیں بلکہ پاکستان کی واحد نوجوان قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نامزد نمائندوں کو ووٹ دیں ۔

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...