مسلم لیگ(ن) نے جو بویا وہ کاٹنا پڑ رہا ہے،عبدالعلیم خان

مسلم لیگ(ن) نے جو بویا وہ کاٹنا پڑ رہا ہے،عبدالعلیم خان

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے این اے129اور پی پی158سے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے جو بویا آج وہی کاٹنا پڑ رہا ہے شریف اینڈ کمپنی کو یاد رکھنا چاہیے کہ عمران خان کے دیے ہوئے سیاسی شعور کے بعد اب عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو انجام کا سامنا کرنا ہوگا ،عبدالعلیم خان نے حلقے میں تاج پورہ سکیم ، کینال روڈ ، مغلپورہ اور ملحقہ علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کرپشن ،اقربا پروری اور لوٹ مار کے خاتمے کا دن ہوگا ۔دریں اثناء تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور پی پی 157 لاہور سے امیدوار صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ شکست کا یقین ہونے پر نواز لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

اور اپنی مایوس کن کارکردگی کا ملبہ حالات اور قومی اداروں پر ڈالنے کی سازش کر رہی ہے،غازی آباد ، ساگر روڈ ،ایاز ٹاؤن ،گجہ پیر ، تاج باغ ، ریلوے لائن اورمکی شادی ہال میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ قیادت کی نشانی ہے کہ شہباز شریف کو بھی آئین اور قانون پر عملدرآمد کی یاد آگئی ہے ،انہوں نے گزشتہ10برسوں میں پنجاب میں لا قانونیت اور من مانیوں کی جو داستانیں رقم کی ہیں وہ عوام کو ابھی نہیں بھولیں ۔غازی آباد میں اہل تشیع برادری نے ان کی حمائیت کا اعلان کیا

علیم خان

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...