این اے132سے شہبازشریف کوبڑی لیڈ سے شکست دیں گے،امجدنعیم سیفی
کاہنہ(نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدواراین اے 132اورپی پی 165صوفی امجدنعیم سیفی نے گزشتہ روزملکوکی گاؤں ،تھ پنجوں،کاہنہ نودیگرعلاقوں میں الیکشن مہم کے دوران مختلف کارنر میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این اے 132 اورپی پی165سے میاں شہبازشریف کوبڑی لیڈ سے شکست دیں گے،عوام کرین پر مہرلگاکر دین اسلام کوتخت پرلانے کیلئے بیتاب ہیں۔ ملک بھرکی طرح حلقہ این اے132اورپی پی 165 کے عوام سے ملنے والی بے پناہ محبتیں اس بات کاواضح پیغام اورکھلااعلان ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے لبیک والے ختم نبوت ؐکے غداروں ان کے ساتھیوں اورحمایتیوں کوعبرت ناک شکست دیں گے۔انہوں نے کہاکہ قوم کی بیٹیوں کوسرعام سڑکوں پر نچاکرریاست مدینہ بنانے کے دعوے کرنے والے دین اسلام کی روح تک سے واقف نہیں ،دین اسلام بہن ، بیٹیوں کے سرڈھانپتااورعزتوں کی حفاظت کرتاہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ آج ووٹ کی پرچی کی صورت میں حکمرانی عوام کے پاس ہے جسے ہتھیانے کیلئے بہت سارے بہروپیئے روپ بدل بدل کرعوام کے پاس آئیں گے پراس بارعوام فیصلہ کرچکے ہیں کہ ووٹ شخصیات کونہیں دین اسلام کوتخت پرلانے کیلئے تحریک لبیک پاکستان کودیاجائے گا