ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ کلیئر

ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ کلیئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (یواین پی) ورلڈ کپ فٹ بال دوہزار اٹھارہ کے دوران مختلف ٹیموں کے کھلاڑی ڈوپنگ ٹیسٹ میں کلیئرہوگئے۔ فیفا کی اینٹی ڈوپنگ پروگرام کی جاری رپورٹ کے مطابق تمام سیمپلزکا ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی منظور شدہ لیبارٹریز سے تجزیہ کرایاگیا اورتمام نیگٹو آئے۔ فیفا ، نیشنل اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشنز اور فٹ بال کنفیڈریشز نے جنوری سے ڈوپ ٹیسٹنگ کا اہتمام کیا اور اس دوران تقریباً چار ہزار نمونے حاصل کئے گئے۔ٹورنامنٹ سے قبل 2761اور میگا ایونٹ کے دوران 626 نمونے جمع کئے گئے۔
میچوں میں آرام والے دن 108 کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیلئے طلب کیا گیا۔تمام نمونوں کو محفوظ بکسوں میں لوزانے لے جایا گیا جہاں وہ آئندہ دس سال تک موجود رہیں گے تاکہ اگر مستقبل میں ضرورت محسوس کی جائے تو ان کا دوبارہ تجزیہ کیا جا سکے۔