کوہلی نے ایڈم گلکرسٹ کے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈتوڑدیا

کوہلی نے ایڈم گلکرسٹ کے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈتوڑدیا

نوٹنگھم (این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ پاش پاش کر دیا ۔ انہوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں انجام دیا۔ کوہلی یہ ریکارڈ توڑنے کے بعد زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 14ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان سے قبل آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز گلکرسٹ نے 9619 بنائے تھے۔ ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں 75 رنز بنائے انکو راشد نے بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ جبکہ کوہلی نے 9663 رنز بنا رکھے ہیں۔بھارتی کپتان کا ستارہ اس وقت اپنے پورے عروج پر جگمگارہاہے۔ماہرین کے مطابق کوہلی کی بلے بازی اور کپتانی میں دن بدن نکھار آتاجارہاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...