کریگ براتھویٹ کی بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری

کریگ براتھویٹ کی بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری

کنگسٹن(آئی این پی)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز کریگ براتھویٹ نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری جڑ دی۔کنگسٹن میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم کے اوپننگ بلے باز کریگ براتھویٹ نے اس وقت اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا جب اس کے دو کھلاڑی 59 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے، اس موقع پر کریگ براتھویٹ نے باعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری مکمل کی بلکہ اپنی ٹیم کی پوزیشن بھی مستحکم بنادی۔اس دوران انہوں نے بنگالی باؤلرز کی خوب دھلائی بھی کی اور 9چوکوں کی مدد سے انفرادی طور پر 110رنز بنائے۔ انکو 110کے انفرادی سکور پر مہدی حسن مرزا نے تاج الاسلام کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی