دھونی کو ون ڈے میں 10 ہزارسکور مکمل کرنے کیلئے 33 رنز درکار

دھونی کو ون ڈے میں 10 ہزارسکور مکمل کرنے کیلئے 33 رنز درکار

نوٹنگھم(اے پی پی) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 33 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ (آج) ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 10 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، اگر دھونی کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے بھارت کے چوتھے اور دنیا کے 12ویں کھلاڑی بن جائیں گے، دھونی سے قبل بھارت کی طرف سے سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی اور راہول ڈریوڈ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، دھونی نے 2004ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 14 سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے 318 میچز میں 9967 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 10 شاندار سنچریاں اور 67 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...