پال پوگبا کی سیمی فائنل میں جیت غار میں پھنسنے والے بچوں کے نام
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)پال پوگبا نے فرانس کی بلجیئم کیخلاف سیمی فائنل میں کامیابی کو تھائی لینڈ کی غار میں پھنسنے والے بچوں کے نام کر دیا۔فرانس کے کھلاڑی پال پوگبا نے سیمی فائنل میں بلجیئم کیخلاف کامیابی کو تھائی لینڈ کی غار میں پھنسنے والے بچوں کے نام کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت انتہائی شاندار تھی جس کو وہ غار میں پھنس جانے والے ہیروز سے منسوب کرتے ہیں جو کافی مضبوط ہیں۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ جونیئر فٹبال ٹیم کے 12 کھلاڑی اور ان کے کوچ ایک غار میں پھنس گئے تھے، جن کو ایک طویل آپریشن کے بعد غار سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔فرانس کے مایا ناز کھلاڑی نے مزید کہا کہ ہم فائنل میں کروشیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ورلڈ کپ ٹرافی کیلئے ہم اپنی تمام کوششوں کو بروئے کار لائیں گے۔فرانس کے کھلاڑی پال پوگبا نے سیمی فائنل میں بلجیئم کیخلاف کامیابی کو تھائی لینڈ کی غار میں پھنسنے والے بچوں کے نام کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت انتہائی شاندار تھی جس کو وہ غار میں پھنس جانے والے ہیروز سے منسوب کرتے ہیں جو کافی مضبوط ہیں۔
Back t