قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کیلئے راولپنڈی کی ٹیم کا اعلان

قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کیلئے راولپنڈی کی ٹیم کا اعلان

راولپنڈی(اے پی پی) قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کیلئے راولپنڈی کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں محمد وقاص، احمد خالد اور انمول رشید شامل ہیں۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی چیمپئن شپ (کل) اتوار سے کوئٹہ میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ تین روزہ ایونٹ میں شرکت کیلئے راولپنڈی کی ٹیم (آج) ہفتہ کو کوئٹہ روانہ ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی