گیری کیہل نے فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کااشارہ دے دیا

گیری کیہل نے فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کااشارہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (یواین پی) انگلش سینٹرل ڈیفینڈر گیری کیہل نے ورلڈ کپ سے اپنی ٹیم کے باہر ہونے پر انٹر نیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کااشارہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر غور کر رہے ہیں اور ورلڈ کپ سمیت اپنے مستقبل کے حوالے سے وہ کوچ گاریتھ ساؤتھ گیٹ کے ساتھ گفتگو کریں گے۔ گیری کیہل کے مطابق وہ یہ جانتے ہیں کہ تمام ممکنہ میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کا میچ عجیب ہے جو ان ٹیموں کے مابین ہوتا ہے جو شکست پر مایوسی کا شکار ہوتی ہیں مگر کھلاڑیوں کو میچ میں حصہ لینا پڑے گا۔