علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے

اسلام آباد (این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید تین میچز (آج) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں لیڈنگ بی کا مقابلہ کالونی فائیٹرسے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں آر سی سی اور سروے آف پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرے میچ آ ر سی سی اور سروے آف پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاس نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں لیگ کی لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں جن میں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں رائل کلب، سروے آف پاکستان،ایچ جے اے (اذکار)، لیڈنگ یونٹ بی اور کالونی فائیٹر ، گروپ بی میں پی پی یو، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کالونی ینگ، ڈیفنس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی شامل ہیں۔

اے، گروپ سی میں کالونی لائن، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بی، خازان، ایم سی ایس اور این ٹی ایس جبکہ گروپ ڈی میں لیڈنگ یونٹ اے، نمل یونیورسٹی، یونٹی، منسٹری آف فنانس اور پی ٹی وی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی