لیڈنگ یونٹ ٹورنامنٹ،پی ٹی وی اور ڈیفنس کی ٹیمیں کامیاب

لیڈنگ یونٹ ٹورنامنٹ،پی ٹی وی اور ڈیفنس کی ٹیمیں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی ٹی وی اور ڈیفنس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے،اس موقع پر پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان مہمان خصوصی تھے جن کا کھلاڑیوں سے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاس نے تعارف کروایا، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پی ٹی وی نے یونٹی الیون کو 11 رنر سے شکست دی، پی ٹی وی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے، فہیم نے 17 اور 26 رنز بنائے، ملک نے دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔ جواب میں یونٹی الیون کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکی بلکہ اس چار وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنائے، خرم نے 11 رنز اور مرتضی نے 36 رنز بنائے، پی ٹی وی کے فہیم مین آف دی میچ قرار پائے، دوسرے میچ میں ڈیفنس نے ہائرایجوکیش کمیشن کو 10 وکٹوں سے ہرادیا، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مقررہ ماوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے، رضوان 23 رنز بنائے، جواب ڈیفنس نے مطلوبہ ہدف پورا پورا کرلیا، عفی نے 57 رنز اور وقار نے 16 رنز بنائے، ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں لیگ کی لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں جن میں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں رائل کلب، سروے آف پاکستان،ایچ جے اے (اذکار)، لیڈنگ یونٹ بی اور کالونی فائیٹر ، گروپ بی میں پی پی یو، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کالونی ینگ، ڈیفینس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اے، گروپ سی میں کالونی لائن، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بی، خازان، ایم سی ایس اور این ٹی ایس جبکہ گروپ ڈی میں لیڈنگ یونٹ اے، نمل یونیورسٹی، یونٹی، منسٹری آف فنانس کی ٹیمیں شامل ہیں۔