ایشین گیمز ، تربیتی کیمپس کی مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئر مین غائب

ایشین گیمز ، تربیتی کیمپس کی مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئر مین غائب

اسلام آباد (آئی این پی)ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے جاری تربیتی کیمپس کی نگرانی کیلئے قائم کی گئی پاکستان سپورٹس بورڈ کی مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین قومی اتھلیٹس کے ٹریننگ پلان کو بہتر بنانے کی بجائے نجی افراد کی منعقدہ فٹنس اور ٹرینرز کورس کروانے جا پہنچے ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے افسران بھی معاملے پر حیران رہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ انڈونیشیا میں کھیلی جانیوالی 18ویں ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے گیمز میں حصہ ہونیوالی کھیلوں کے تربیتی کیمپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں لگائے ہوئے ہیں اور ان تربیتی کیمپس کو با مقصد بنانے کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے جونیئر انسٹرکٹر اتھلیٹکس نصر اللہ رانا کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی تاکہ تربیتی کیمپس پر مکمل نظر رکھی جا سکے اور متعلقہ فیڈریشنز کے کوچز کیساتھ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے سمیت کھلاڑیوں کی تربیت کے عمل کی مانیٹرنگ بھی کی جا سکے تاہم سپورٹس بورڈ کی مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین نصر اللہ خود چھٹیاں لیکر نجی افراد کو ٹریننگ دینے کیلئے سر گرم دکھائی دیئے اور ایشین گیمز میں حصہ لینے والے قومی اتھلیٹس کے ٹرئینگ پلان کو بہتر بنانے کی بجائے پاکستان اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ ایسو سی ایشن کی جانب سے منعقدہ فٹنس اور ٹرینرز کورس کروانے میں مصروف دکھائی دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ انڈونیشیا میں کھیلی جانیوالی 18ویں ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے گیمز میں حصہ ہونیوالی کھیلوں کے تربیتی کیمپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں لگائے ہوئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...