سری لنکن کرکٹر کوسل مینڈس کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل
گال(اے پی پی) سری لنکن بلے باز کوسل مینڈس نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، انہوں نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا۔ کوسل مینڈس یہ اعزاز حاصل کرنے والے سری لنکا کے 18 ویں کرکٹر بن گئے۔ کوس مینڈس کو یہ اعزاز حاصل کر نے کے لئے محض 3 رنز کی ضرورت تھی۔ کوسل مینڈس 24 رنز بناکر ڈیل سٹین کی گیند پر رابادا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ مینڈس 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے 18ویں سری لنکن کرکٹر بن گئے ہیں۔